۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ شیعہ سنی وحدت وقت کا تقاضا ہے جبکہ قرآن کریم اور سیرت محمد مصطفیٰ و آل محمد علیہم السلام سے ہمیں اتحاد بین المسلمین کا درس ملتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ڈیرہ اللہ یار/ زوار احمد علی بھنگر ،محمد علی بھنگر ،حاجی حضور بخش بھنگر اور سید شبیر علی شاہ دو پاسی کی جانب سے بگن بابا کالونی ڈیرہ اللہ یار بلوچستان میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و امام جعفر صادق علیہ السلام منعقد ہوئی۔

محفل میلاد کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی تھے۔ محفل نعت میں اہل سنت نعت خوان جنید علی قادری سید فضل حسین شاہ و دیگر نے بارگاہ رسالت و امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر مختلف شخصیات اور نعت خوانوں کو علامہ مقصود علی ڈومکی نے کتاب اھل بیت علیھم السلام کا علمی مقام امت اسلامی کے اتحاد کا محور اور سالانہ کلینڈر کا تحفہ پیش کیا۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیعہ سنی وحدت وقت کا تقاضا ہے جبکہ قرآن کریم اور سیرت محمد مصطفیٰ و آل محمد علیہم السلام سے ہمیں اتحاد بین المسلمین کا درس ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن سامراجی قوتوں کی تمام تر سازشوں کے باوجود آج بھی شیعہ اور سنی متحد ہیں آج کی یہ محفل نعت شیعہ سنی وحدت کی بہترین مثال ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .